پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جب ضمیر نہیں کانپتے، زمین کانپ جاتی ہے، عمران عباس

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ عمران عباس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ

جب ضمیر نہیں کانپتے، زمین کانپ جاتی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ کے عذاب سے ڈرو، یہ ظلم یہ جبر چھوڑ دو، نہ جانے کتنے لوگوں پر ظلم کی انتہا کررہے ہو، کتنوں کی جان لے رہے ہو اور کس کس کی جان لینے کی سازش کررہے ہو، کیوں موت کو بھول بیٹھے ہو، توبہ کرو اور پھر سوچ لو کہ اللہ چاہے تو ایک لمحے میں تم سب کو بھی مٹی کے ڈھیر میں دفن کرسکتا ہے۔اداکار کی جانب سے اپنی طویل پوسٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا گیا کہ وقت ہے پھر سوچ لو، کہیں ایسا نہ ہو کہ توبہ کی فرست بھی نہ ملے۔ دوسری جانب صباقمر اور عمران عباس ٹیلی وژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیریز تمہارے حسن کے نام میںا یک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ٰاس کے ہدایات کارثاقب خان ہیںجو اس سے پہلے گھبرانا نہیں ہے کی ہدایات بھی دے چکے ہیں جب کہ اس سیریز کو عمیرہ احمد اور سارا قیوم نے تحریر کیا ہے۔اس سیریز کے مرکزی کرداروں صبا قمر اور عمران عباس کے ساتھ دیگر فنکاروں میں سلمان شاہد، اسد صدیقی اور سدرہ نیازی شامل ہیں ۔صبا قمر اور عمران عباس کی مرکزی جوڑی نے انسٹاگرام پر شوکے آفیشیل پوسٹر جاری کردیا۔سیریزکی شوٹنگ کراچی اور لاہور میںکی گئی ہے ۔ اس کی کہانی سلمیٰ اور سکندر کی محبت پر مبنی ہے اور یہ ایک پوئٹک رومینٹک سیریزہے۔گرین انٹرٹینمنٹ ایک ابھرتا ہو ا پاکستانی چینل ہے جس کا افتتاح عیدالفطر پر ہوگا اور اس پرا وریجنل مواد پیش کیا جائے گا اور یہ چینل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی پہلی قومی نمائندگی کا علمبرادر ہوگا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…