بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کا 92سال کی عمر میں پانچویں شادی کا اعلان

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے جلد پانچویں شادی کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روپرٹ مرڈوک اس سے قبل بھی چار شادیاں کرچکے ہیں لیکن کوئی بھی شادی نہ چل سکی اور ان کی طلاق ہوگئی

جب کہ اب روپرٹ نے ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔روپرٹ مرڈوک نے پانچویں مرتبہ اپنی زندگی میں این لیسلی اسمتھ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہی ہے، روپرٹ جلد این سے منگنی کریں گے۔میڈیا ٹائیکون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی این سے گزشتہ برس ستمبر میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد انہیں لگا کہ وہ ان کے لیے پرفیکٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس سے قبل محبت میں پڑنے سے ڈرتا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ یہ میرا آخری رشتہ ہوگا اور میں اس سے خوش ہوں، رواں سال موسم گرما کے اختتام پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجاں گا۔اس سے قبل مرڈوک کی شادی سابق فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بوکر، صحافی اینا مرڈوک اور کاروباری شخصیت وینڈی ڈینگ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 6 بچے ہیں، ان کی چوتھی شادی سابق ماڈل جیری ہال سے ہوئی جن سے گزشتہ سال ان کی طلاق ہوئی۔واضح رہے کہ روپرٹ مرڈوک امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل سمیت برطانوی دی سن اور دی ٹائمز کے مالک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…