سیالکوٹ(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پروجیکٹ کیلئے 58 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔ 81 ارب روپے کی بات کرنا غلط بات ہے۔وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں میڈیا اور بزنس کمیونٹی سے گفتگو کے دوران کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ آنے والے آٹھ دس روز میں پراگرس نظر آئے گی۔ فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ کی وجہ سے مقررہ ہدف پورا نہیں ہو سکا ۔ اگلے سال پلانٹ کو گیس پر منتقل کر کے 525 میگا واٹ کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔ نندی پور پاور پروجیکٹ کے لئے 58 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔ اکیاسی ارب روپے کی بات کرنا غلط بات ہے۔ الزام لگانا آسان بات ہے ہم سیاست دان ہیں الزامات برداشت کریں گے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں ہمیں کلیئر کر کیا ہے۔ سیالکوٹ سے لاہور ایکسپریس وے منصوبے کو موٹروے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ سے لاہور موٹر وے منصوبے کا افتتاح رواں سال کر دیا جائے گا اور یہ منصوبہ دو سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔