لاہور(نیوزڈیسک) سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ کے متعدد دھڑوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی خالص جماعت ٹکروں میں بٹ گئی تھی اور آج ہم اسے دوبارہ ایک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ہی وہ جماعت ہے جو قائد اعظم کے خواب اور پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کر سکتی ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ پرویز مشرف کی خواہش تھی کہ مسلم لیگ متحد ہو اور آج ہماری یہ خواہش پوری ہو گئی۔ سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا کہ حالات کا تقاضا تھا کہ مسلم لیگی دھڑے ایک ہوں ۔ مسلم لیگی دھڑوں کا آئندہ اجلاس عید کے بعد ہو گا جس میں جماعت کا نام ، آئین اور ضابطہ اخلاق کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر تمام سیاست دانوں کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک کو بحران کی کیفت کا سامنا کرنا پڑا ہے مسلم لیگ سہارا بنی ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی مسلم لیگ ہی وصیلہ بنے گی۔