پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ نے مستحق افراد کیلئےنئے ادائیگی ماڈل کی منظوری دیدی

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کراچی(این این آئی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ نے اپنے 58ویں بورڈ اجلاس میں ادائیگی کے نئے ماڈل کی منظوری دی جس کے تحت بینظیر کفالت کے مستحقین بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم حاصل کر سکیں گے، نقد امداد براہ راست ان کے بینک اکائنٹس کے ذریعے منتقل کی جائے گی،

اس نئے پیمنٹ ماڈل کا پائلٹ ملک کے چار منتخب اضلاع میں متعارف کرایا جائے گا۔ پائلٹ کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں مستحقین اپنی پسند کے بینکوں میں اپنے کھاتے کھول سکیں گے۔وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ شازیہ مری کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز کراچی میں سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ بی آئی ایس پی بورڈ نے بی آئی ایس پی مستحقین کو دیے جانے والے وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کرنے کے لیے انڈیکسیشن کمیٹی کی تجویز کی بھی منظوری دی۔ اضافے کے بعد سہ ماہی وظیفہ 7000 سے بڑھ کر 8750 روپے ہو جائے گا۔بورڈ نے بلوچستان اور دیگر دور دراز علاقوں میں لوگوں کی رجسٹریشن کے لیے موبائل یونٹس کے استعمال کی تجویز کی بھی منظوری دی جہاں لوگوں کے لیے بی آئی ایس پی مراکز تک پہنچنا مشکل تھا۔ اراکین کا خیال تھا کہ صوبے کے جغرافیائی پہلو کے پیش نظر بلوچستان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ چیئرمین نادرا، جو کہ اجلاس میں بھی شریک تھے، سے کہا گیا کہ وہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو شناختی کارڈ بنانے میں مدد کے لیے اضافی کوششیں کریں۔بی آئی ایس پی بورڈ کو بتایا گیا کہ قومی سماجی و معاشی رجسٹری (این ایس ای آر) کے متحرک رجسٹریشن کے نئے عمل کے تحت ملک بھر میں بی آئی ایس پی کے تحصیل دفاتر میں 575 مراکز پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ مزید برآں، بی آئی ایس پی بورڈ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ کام کرکے تجربہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھنے والے یونیورسٹیوں کے نئے گریجویٹس کے لیے ایک انٹرن شپ پروگرام کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران ڈاکٹر اشفاق حسن خان،

ڈاکٹر قیصر بنگالی، ثانیہ رفعت، سیکرٹری بی آئی ایس پی جناب یوسف خان اور سیکرٹری پی اے اینڈ ایس ایس غفران میمن نے شرکت کی، جبکہ بورڈ ممبران جناب حارث غضدار، چیئرمین این ڈی اے آر اے، جناب طارق ملک، ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن محترمہ ثمر احسان،

اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ (اخراجات) عامر محمود نے زوم لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی جی NSER/CCT جناب نوید اکبر نے بورڈ کے اجلاس سے پہلے ایجنڈا کے آئٹمز پیش کیے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…