پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ سے آنے والے مسافر کو ایئرپورٹ پر کھوجانے والے9500ڈالر واپس مل گئے

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) امریکہ سے آنے والے مسافر کو ایئرپورٹ پر کھوجانے والے9500ڈالر واپس مل گئے۔ترجمان ایوی ایشن کے مطابق انور امان اہل خانہ کے ہمراہ امریکی سے پرواز کیو آر 632کے ذریعے امریکہ سے اسلام آباد پہنچے تھے،لائونج میں بیلٹ سے سامان کے حصول کے

دوران مسافر اپنا ہینڈ پائوچ کرسی پر بھول گیا۔ مسافر سامان لے کر صبح 2:30بجے ارائیول لائونج سے باہر چلا گیا،صبح 3بجے مسافر انور ایئرپورٹ واپس آئے اور لائونج میں پائوچ تلاش کیا۔ ہینڈ پائوچ نہ ملنے پر مسافر نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کی درخواست کی، اے ایس ایف کے عملے نے سی سی ٹی وی کے ذریعے معاملے کی چھان بین کی ،گمشدگی کے مقام کی سی سی ٹی وی کی کوریج نہ ہونے کی وجہ سے کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر عون چوہدری نے مسافروں کی شکایت سیل میں کال کی،سی اے اے ویجیلنس اسسٹنٹ رب نواز نے سی سی ٹی وی کے ذریعے معاملے کی از سرنو چھان بین کی۔ سول ایوی ایشن ٹیم نے کیمروں کی مدد سے ایک ایک مسافر کو چیک کیا ،ایک فیملی کو اس سلسلے میں مشتبہ قرار دیا گیا اور اس مسافر خاتون اور دیگر اہل خانہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، برطانیہ میں موجود خاتون مسافر کے شوہر سے بھی رابطہ کیا گیا اور اپنے تمام واقعہ کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ سی اے اے ٹیم کی کوششوں سے خاتون سے 9500امریکی ڈالر پر مشتمل پائوچ برآمد کرلیا گیا،برآمد شدہ 27لاکھ روپے مالیت کی کرنسی اصل مالک انور امان کے حوالے کر دی گئی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…