پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نوسر باز تاجر کو ایک ملین ڈالر کا جعلی نوٹ تھما کر لاکھوں کا چونا لگاگئے

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے ایک تاجر کو نوسربازوں نے ایک ملین یو ایس ڈالر کا جعلی نوٹ دکھا کر لاکھوں کا چونا لگادیا۔پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے محمود کوٹ میں ارشد تقی نامی پیٹرول پمپ مالک کو نوسربازوں نے

ایک ملین یو ایس ڈالر کا جعلی نوٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت کردیا اور ملزمان تاجر سے 8 لاکھ روپے کی رقم ایڈوانس لے کر رفو چکر ہوگئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر کے مطابق عامر احمد ، عبدالرزاق اور جمعہ خان نامی افراد اس کے پیٹرول پمپ پر آئے اور اسے ایک ملین ڈالر کا کرنسی نوٹ اور اس کے متعلقہ دستاویزات دکھائیں۔ملزمان کے مطابق ایک ملین ڈالر کے کرنسی نوٹ کی مالیت 28 کروڑ روپے بنتی ہے تاہم وہ اسے 10 کروڑ روپے میں فروخت کردیں گے جس کے پیش نظر متاثرہ تاجر لالچ میں آگیا اور ملزمان کو 8 لاکھ روپے ایڈوانس رقم بھی ادا کردی۔ پولیس کے مطابق ایڈوانس رقم لے کر ملزمان تاجر کو ایک ملین کا جعلی نوٹ تھما کرچلے گئے تاہم متاثرہ تاجر کو بعد میں پتا چلا کہ ایک ملین امریکی ڈالر کا کرنسی نوٹ جعلی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر ارشد تقی کی مدعیت میں 3 جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…