لندن(نیوزڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سے نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں دی گئی ہڑتال کی کال ناکام ہوگئی اور کاروبارِ زندگی معمول کے مطابق جاری رہا، ایم کیو ایم نے اپنے چار کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہفتہ کوملک بھر میں یوم سوگ منایا،بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ ایم کیوایم کی ہڑتال کی کال کے بعدپولیس اور رینجرز کے دستے شہر میں جگہ جگہ گشت کرتے رہے اس دوران رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاو¿ن، کریم آباد ،گارڈن اور لیاقت آباد سے آٹھ شر پسندوں کو گرفتار کیا ،رپورٹ کے مطابق رینجرز نے بتایاکہ ان افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے جو شہریوں اور تاجر برادری کو اپنے معمولات زندگی بند کرنے کے لیے دھمکا رہے تھے ن ملزمان کو جلد ہی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔