جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا جغرافیہ اس کے کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے: امریکی کونسل جنرل

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان دنیامیں طاقتورترین ملک کیوں ہے ؟امریکہ سفیرکے بیان نے ہلچل مچادی. امریکن قونصل جنرل زیچرے ہارکن رائیڈر نے کہا ہے کہ پاکستان کا جٖغرافیہ اس کی قوت اور اس کے کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے۔ پولٹری انڈسٹری کی نشوونما اسکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے تحت ایکسپو سنٹر لاہور میں جاری تین روزہ نمائش کے آخری روز ڈپلومیٹک سیشن ہوا جس میں امریکہ اور چین کے قونصل جنرلز سمیت ناروے، کوریا اور بیلجئم کے سفارتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ پی پی اے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چکن امیر اور غریب سب طبقات میں یکساں مقبول ہے اور قومی خوراک کا درجہ اختیار کر گیا ہے۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پو لٹری انڈسٹری پاکستانیوں کی خوراک صحت اور عمومی ضروریات کو پورا کر رہی ہے اور پہلے سے زیادہ ترقی کر رہی ہے۔ امریکن قونصل جنرل زیچرے ہارکن رائیڈر نے آئی پیکس 2015ء کا دورہ کیا، انہوں نے نمائش میں رکھی اشیاء کے بارے میں معلومات لیں اور ماہرین کی کاوشوں کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو میں امریکن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پولٹری انڈسٹری عالمی معیار کے مطابق ہے اور ہمارا یہاں موجود ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ہم پاکستانی معیار پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں نوجوان زیادہ سے زیادہ چکن پروٹین کی طرف آ رہے ہیں اور یہی رجحان میں پاکستان میں بھی دیکھ رہا ہوں۔ چکن کی پیداوار اور کھپت پاکستان میں ہر روز پہلے سے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان اور امریکہ کی تاریخ چکن کے بطور خوراک استعمال کے حوالے سے ایک جیسی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…