ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

رینجرزکے نام پیسے لینے کاالزام،صحافی سمیت 3افرادکےخلاف مقدمہ درج

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)رینجرز کے نام پر پیسے طلب کرنے کے الزام میں اسلام آباد کے ایک صحافی سمیت 3ملزمان کے خلاف کراچی کے زماں ٹائون تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا .روزنامہ جنگ کے صحافی آغاخالدکی رپورٹ کے مطابق پولیس نے 2ملزمان کو رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیاجبکہ اسلام آباد کے کپیٹل پوسٹ نامی اخبار کے احمد رضا ملک کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کو خط لکھا گیا ہے ایس ایچ او زماں ٹائون راجہ طارق نے بتایا کہ ایک مغوی احمد کے حوالے سے عزیزاللہ خان اور اسکے ساتھی نے مغوی کے گھر والوں سے رابطہ کرکے مغوی کی رہائی کے لئے ساڑھے چار لاکھ روپے طلب کئے اور دعوی کیاکہ ان کا تعلق رینجرز سے ہے اور مغوی ان کے پاس ہے جس پر مغوی کے گھر والوں نے رینجرز سے رابطہ قائم کیا جن کی شکایت پر زماں ٹائون پولیس نے 2ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جنہوں نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ان کی سرپرستی احمد رضا ملک کرتا ہے جو اسلام آباد سے فون کرکے پارٹی سےکرنل نیاز کے نام سے براہ راست رابطہ میں تھا ہمیں اس نے صرف رقم لینے بھیجا تھا جبکہ پولیس نے احمد رضا ملک کا ریکارڈ حاصل کیا تو مغوی کے گھر والوں سے اس کے رابطوں کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مقدمہ نمبر415/2015درج کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…