لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 9، بابراعظم 42، ٹام کولر 0، محمد حارث 85، عامر جمال 1رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،
راجاپکاسا 25 اور حسیب اللہ خان 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو172 رنز کا ہدف دیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے دودو جبکہ شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ 54، فخر زمان 6، احسن حفیظ 15، عبداللہ شفیق 10، سیم بلنگز 28، سکندر رضا 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویسے 9 جبکہ شاہین آفریدی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، لاہور قلندرز نے 18.5 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کر لیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے دو جبکہ سلمان ارشاد، وہاب ریاض اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح لاہور قلندرز اب کل فائنل مقابلے میں ملتان سلطانز سے پنجہ آزمائی کریں گے، واضح رہے کہ کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز سے شکست کھا گئے تھے۔