پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی میں ڈینگی گردی،متاثرہ شہریوں کی تعداد میں اضافہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں ڈینگی گردی جاری ہے، مچھروں کی زد پر آئے شہری بڑی تعداد میں اسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے شہر میں اسپرے اور صفائی مہم شروع نہیں کی جاسکی۔ عوام کو کسی نے بتایا نہ کوئی حکمت عملی اختیار کی گئی، نہ اسپرے ہوا اور نہ ہی کھڑا پانی ختم کرنے کے لیے مہم چلائی گئی، نتیجہ یہ نکلا کہ راولپنڈی میں ڈینگی فیور پھیل گیا، ڈیڑھ ماہ میں تین ہزار مریض اسپتالوں میں پہنچے، جن میں سے دو سو پچاس میں ڈینگی کی تشخیص ہوگئی۔ پرنسپل الائیڈ اسپتال راول پنڈی پروفیسر ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں 3 ہزار لوگ اسپتالوں میں آئے ہیں جن میں سے پازیٹو کیسز اڑھائی سو تھے۔ اس وقت ستر مریض زیر علاج ہیں۔ صورتحال ہرگذرتے دن کے ساتھ خراب ہورہی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک صفائی یا ڈینگی سے بچاو کی مہم شروع نہیں کی جاسکی۔ کافی عرصے سے پانی کھڑا ہے، بارش کے بعد مزید صورتحال خراب ہوگئی، صفائی کی ضرورت ہے، ڈی سی او ا?فس نوگوایریا بنا ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، بے نظیربھٹواورہولی فیملی اسپتال میں خصوصی ڈینگی وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔رواں ماہ کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…