لاہور (این این آئی) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پیش نظر عارضی طور پر عدالتی حکم پر عمل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارروائی عارضی طور پر روکی گئی ہے اور اب یہ کارروائی 19مارچ کو ہونے والے
پی ایس ایل کے فائنل کے بعد کرنی ہے یا اس سے قبل، اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا، اس بات کا فیصلہ ابھی کیا جانا ہے۔نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم صرف عدالتی حکم پر عمل در آمد کر وا رہے ہیں، اگر عدالت ان کے وارنٹ معطل کرتی ہے تو معاملہ ختم ہوجائیگا، یہ معاملہ اسی طرح سے شروع ہوا تھا کہ عدالت نے انہیں طلب کیا تو انہوں نے پیش ہونے کے بجائے ریلی نکالی۔عامر میر نے کہا کہ عمران خان نے موقف اپنایا کہ مجھے سکیورٹی خطرات ہیں اور میں زخمی بھی ہوں، اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، لیکن جب انہوں نے ریلی نکالی تو ان کا یہ استدلال ختم ہوگیا اور کورٹ نے حکم دیا کہ ان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔عامر میر نے کہا کہ اتوار کے روز پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ اس روز پی ایس ایل کا فائنل کھیلا جانا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پیش نظر عارضی طور پر عدالتی حکم پر عمل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔