جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب کے اضلاع سے پولیس زمان پارک طلب

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پورے لاہور کی پولیس کے بعد رینجرز، گوجرانوالہ پولیس اور شیخوپورہ پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔ جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے زمان پارک میں عمران خان کی

رہائش گاہ کے باہر موجود پی ٹی آئی سپورٹرز کو منتشر کردیا ۔ گیٹ اور رہائش گاہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے ، پی ٹی آئی سپورٹرز زمان پارک کی گلیوں سے پولیس اور رینجرز پر پتھرائو کر رہے ہیں۔دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے د رمیان ہونے والے تصادم پر افسوس ہے، عمران خان کی گرفتاری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کے واقعات پر مجھے دکھ ہوا، یہ معاملات اچھے اور انتقامی سیاست کی غمازی کرتے ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ایک طرف عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور ملکی معیشت بھی ٹھیک نہیں لہٰذا حکومت کو ان معاملات کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔صدر مملکت نے سوال کیا کہ کیا ہم سیاسی منظر نامے کو تباہ کررہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاست دانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت، عزت اور وقار کیلئے فکر مندہوں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…