لاہور( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دم پخت پسند آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی، غیر ملکی کھلاڑی جمی نیشم اور ٹام کوہلر کیڈمور دم بخت کھا رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کرکٹر جمی نیشم نے جاوید آفریدی کے ٹوئٹ کو اپنے اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت مزیدار ہے۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8میں پشاور زلمی نے کوالیفائر مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ایونٹ میں 16مارچ کو پہلا ایلیمنیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔