ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں پیپلز پارٹی سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی یا نہیں ؟ مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے پنجاب میں پیپلز پارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ مسترد کردیا، پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلی کی 25 نشستیں مانگی تھیں،وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے نوازشریف سے بھی اس معاملے پر رابطہ کیا تھا تاہم مریم نواز اپنے فیصلے پر ڈٹ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا تھا تاہم مریم نواز نے اس مطالبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے،سابق صدر آصف زرداری نے (ن) لیگ سے قومی اسمبلی کی15 اور پنجاب اسمبلی کی 25 نشستیں مانگی تھیں اور مطالبہ کیا تھا کہ ان نشستوں پر( ن) لیگ ہمارے امیدواروں کی حمایت کرے اوراپنے امیدوار کھڑے نہ کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کیلئے تیار تھے اور دونوں رہنماؤں نے نوازشریف سے بھی بات کی تھی تاہم مریم نواز نے پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مخالفت کر دی۔مریم نواز کا مؤقف ہے کہ ہمارے اپنے امیدوار ایک ایک حلقے میں ایک سے زیادہ ہیں، پی پی کو کیسے ایڈجسٹ کریں،تحریک انصاف چھوڑ کر (ن )لیگ کی حمایت کرنے والوں کو بھی ایڈجسٹ کرنا ہے۔مریم نوازنے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی کراچی یا سندھ میں( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی؟

اور ایسا ممکن ہے تو اس بارے ایک لائحہ عمل تیار کیا جا سکتا ہے،پنجاب کی سیاست ہی مرکز پر اثر انداز ہوتی ہیں ہم اپنی جیتی نشستیں کیسے پیپلز پارٹی کے حوالے کر دیں۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ؤں کی اکثریت نے مریم نواز کے مؤقف کی حمایت کر دی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے انکار کے بعد آصف زرداری خود متحرک ہوگئے ہیں اوریوسف رضا گیلانی،احمد محمود و دیگر رہنماؤں کو (ن )لیگ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما پی پی پی میں شامل کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…