منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے الٹا پڑتا ہے، شیخ رشید احمد

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان خوش آئند ہے، خدا کرے موخر نہ ہوں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بظاہر حکومت الیکشن کرانے

کے موڈ میں نہیں، یہ توہین عدالت کا بڑا رسک لینے جا رہی ہے، اب آنے والے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے، حکومت سیاسی اور معاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفاد کو دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگے چلی گئیں، ان کا کام الیکشن کرانا ہے، من پسند راستہ بنانا نہیں، عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے الٹا پڑتا ہے، پیمرا کی پابندیاں قوم کو ٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیا پر لے جائیں گی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن مہم میں ایک کارکن جاں بحق ہوگیا، جس دن انتخابی شیڈول آ رہا ہے، اسی دن دفعہ 144 لگائی جا رہی ہے، اسلام آباد میں لاٹھی چارج ہو رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں عورت مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو گورنر عزت نہیں دے رہا اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کر رہا ہے، 10 مہینے ہوگئے ہیں آئی ایم ایف سے ابھی تک مذاکرات جاری ہیں اور نتیجہ نہیں نکل رہا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…