بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جیسن رائے اور حفیظ کا بلے سے لاٹھی چارج، پشاور زلمی کے چھکے چھڑا دیے

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپرلیگ آٹھویں ایڈیشن کے سب سے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو8وکٹوں سے شکست دیدی،گلیڈی ایٹرز نے زلمی کاپہاڑ جیسا ہدف 18.2اوورز میں صرف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، جیسن رائے کو فاتحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔

بدھ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل8کے پچیسویں میچ میں پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، زلمی کی جانب سے صائم ایوب اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں اوپنرز نے انتہائی جارحانہ کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 162رنز بنائے، پشاور کی جانب سے صائم ایوب 34گیندوں پر 6چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 74رنز بناکر پری ٹوریس کی بال پر آؤٹ ہو ئے، اس کے بعد پاول آئے اورانہوں نے بھی کپتان بابراعظم کا خوب ساتھ دیا، زلمی کی دوسری وکٹ 224رنز پر گری جب بابر اعظم 65گیندوں پر 15چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 115رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ زلمی کی جانب سے پاول نے 3چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 35اور کیڈمور نے ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 7رنز بنائے۔ اس طرح پشاورزلمی نے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 240سکور کیا۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے اور گپٹل نے بھی انتہائی جارحانہ انداز میں اننگز کا آغازکیا تاہم گپٹل تیسرے اوور میں 3چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 21رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد ول سمیڈ آئے، انہوں نے جیسن رائے کے ساتھ مل کر چاروں طرف خوب شاٹس کھیلے، کوئٹہ کی دوسری وکٹ 150رنز پر گری جب ول سمیڈ مجیب الرحمان کی گیند پر حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے ایک چوکے اور 2چھکوں کی مدد سے 26رنز بنائے،

دوسری وکٹ کی شراکت میں 109سکور بنا۔ اس کے بعد محمدحفیظ بیٹنگ کیلئے آئے، تاہم رنز کی رفتار کم نہ ہوئی۔ جیسن رائے نے 63گیندوں پر 20چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 145رنز بنائے جبکہ محمدحفیظ نے 6چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 41سکور کیا، اس طرح گلیڈی ایٹرز نے 18.2اوورز میں 143رنز بنا کر ناقابل یقین فتح اپنے نام کرلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے کو فاتحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…