بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کو گرفتارکرنا ہوتا تو ”برگر“رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے،رانا ثنااللہ

datetime 5  مارچ‬‮  2023 |

فیصل آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا کوئی معاملہ نہیں، عمران خان عدالت میں پیش ہونے اور سزا سے بچنے کیلئے بہانے کر رہے ہیں، گرفتارکرنا ہوتا تو ”برگر“رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے،جب گورنمنٹ فیصلہ کرے گی یا عدالتی فیصلہ آئے گا

تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور گئی، عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم لگنی ہے، ان کو پتہ ہے پیش ہوں گا تو فرد جرم لگنی ہے، عمران خان پر پہلے بھی قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ ہے،عدالتوں میں پیش ہونے کے بہانے ہیں کوئی قاتلانہ حملہ نہیں ہو سکتا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ حکومت نے جس دن فیصلہ کیا گرفتاری مشکل کام نہیں، تین دن پہلے بھی گرفتاری ہو سکتی تھی، اگر گرفتاری کرنا ہوتی تو کارکن نہیں روک سکتے تھے، اگر ہر قیمت پر عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو وہ ”برگر“رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے جو انہوں نے بٹھائے ہوئے ہیں، حکومت چاہتی تو تین روز پہلے عمران خان کو گرفتار کرسکتی تھی، 25 مئی کو بھی گرفتار کرسکتی تھی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صورتحال سے عدالت کو آگاہ کر دیا جائیگا، ن لیگ الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہے، ہمارا بنیادی موقف ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے الیکشن ہوں، الیکشن عمران خان کی ضد کی وجہ سے نہیں ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…