لندن (این این آئی)برطانوی محققین نے صرف 11منٹ پیدل چلنے کو صحت کے لئے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ منٹ تیز چہل قدمی دنیا بھر میں 10 میں سے ایک قبل از وقت موت کو روک سکتی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے بتایاکہ پیدل چلنے کے حوالے سے اپنی نوعیت کی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ دن میں 11 منٹ تیز
چہل قدمی دنیا بھر میں 10 میں سے ایک قبل از وقت موت کو روک سکتی ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین نے اس ورزش سے نتیجہ اخذ کیا کہ تیز چہل قدمی، اچھل کود، سائیکل چلانا، ٹینس کھیلنا یا پیدل سفر کرنا قبل از وقت موت، امراض قلب اور سر اور گردن کے کینسر اور مائیلوڈ لیوکیمیا سمیت کینسر کی کچھ دیگر اقسام کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔اعداد و شمار کے سب سے بڑے تجزیے کے مطابق عالمی سطح پر 10 میں سے 1 قبل از وقت موت سے بچا جا سکتا ہے اگر ہر شخص 150 منٹ کی اعتدال پسند جسمانی سرگرمی کے تجویز کردہ ہفتہ وار ہدف میں سے نصف کو حاصل کر لے۔کیمبرج میں میڈیکل ریسرچ کونسل ایپیڈیمولوجی یونٹ کے ڈاکٹر سورین پرگ نے کہا کہ اگر آپ ایسے شخص ہیں جو ایک ہفتے میں 150 منٹ کی اعتدال پسند جسمانی سرگرمی کا خیال مشکل ہوتا ہے مگر تو ہمارے پاس اس کے اچھے نتائج کے ساتھ آپ کے لیے اچھی خبر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مشقیں کرنا کچھ نہ کرنے سے بہتر نہیں ہے۔ اگر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ ہفتے میں 75 منٹ انجام دینا ممکن ہے، تو آپ اس وقت تک بتدریج ورزش کا دورانیہ بڑھانے کی کوشش کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ تجویز کردہ مقدار تک نہ پہنچ جائیں۔محققین نے جسمانی سرگرمی کی سطح اور دل کی بیماری، کینسر اور قبل از وقت موت کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا اور اس نتیجے تک پہنچے کہ ہر ہفتے 75 منٹ کی اعتدال پسند سرگرمی انجام دینے سے قبل از وقت موت کا خطرہ 23 فیصد کم ہوتا ہے۔
یہ دل کی بیماری کے خطرے کو 17 فی صد اور کینسر کے خطرے کو 7 فی صد تک کم کرنے کے لئے بھی کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مطالعہ میں شامل ہر فرد نے ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی اعتدال پسند سرگرمی کی تو 6 میں سے تقریبا 16 فی صد قبل از وقت موت کو روکا جائے گا۔محققین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بس کچھ عادات بدلنے کی ضرورت ہے۔ وہ مشورہ دیتے ہیں کہ مثال کے طور پر
گاڑی استعمال کرنے کے بجائے کام کرنے یا یونیورسٹی جانے کے لیے پیدل چلیں یا سائیکل چلائیں، یا بچوں یا پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلتے وقت متحرک رہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خوشگوار سرگرمیوں کو ہفتہ وار طرز زندگی میں متعارف کرانا ایک شخص کی جسمانی سرگرمیوں کی مقدار بڑھانے کا بہترین طریقہ ہے۔



















































