پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب اور پختونخوا کے بعد تحریک انصاف نے سندھ میں بھی عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمر کس لی

datetime 3  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب اور پختونخوا کے بعد تحریک انصاف نے سندھ میں بھی عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمر کس لی، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے چناؤ اور بھرپور انتخابی مہم کیلئے جامع منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے اور پنجاب کے بعد سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے جامع منصوبے پر عمل کے نفاذ کیلئے ڈویژنل سطح پر اہم اجلاسوں کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ،تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی جانب سے تمام ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دیں ،ذرائع مطابق قومی و صوبائی حلقوں کی سطح پر مقامی زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر امیدواروں کی نامزدگی کیلئے سفارشات کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کی کلیدی شخصیات اور کابینہ اراکین کیخلاف نہایت تگڑے امیدوار میدان میں اتارنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائیگی۔ پی ٹی آئی کے مطابق ڈویژنل اور متعلقہ ضلعی صدور کے ساتھ ممکنہ امیدواروں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاسوں کا شیڈوول بھی جاری کردیا گیا ،حیدرآباد ڈویژن میں امیدواروں کے انتخاب کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس 8 مارچ سکھر اور میرپور خاص ڈویڑنز کیلئے اجلاس 9 مارچ کو منعقد ہوگا ،نواب شاہ اور لاڑکانہ ڈویژنز سے انتخابی امیدواروں پر غور کیلئے جمعہ 10 مارچ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،کراچی ڈویژن کے امیدواروں پر ہفتہ 11 مارچ کو غور کیا جائیگا۔صوبائی تنظیم پورے ہوم ورک کو مکمل کرنے کے بعد سفارشات مرکزی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کریں گے ،مرکزی پارلیمانی بورڈ چیئرمین تحریک انصاف سے منظوری کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا ڈویژنل اور ضلعی تنظیمات بھرپور انتخابی مہم کے حوالے سے بھی اپنی سفارشات صوبائی تنظیم کو جمع کروائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…