پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان کی طرح اگر مجھے انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ہوا میں اْڑ رہا ہوتا’، نواز شریف

datetime 3  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح اگر مجھے انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ہوا میں اْڑ رہا ہوتا۔وہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ

جس طرح عمران خان کو عدالت سے انصاف مل رہا ہے اس کا آدھا بھی آپ کو 2017 میں مل جاتا تو کیا حالات ہوتے؟صحافی کے سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی طرح اگر مجھے انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ہوا میں اْڑ رہا ہوتا، مطلب ترقی کر رہا ہوتا،بہت خوشحال ہوتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔مریم نواز نے کہا تھاکہ عمران خان کی بے رحم لوٹ مار،نااہلی،غلط ترجیحات،آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدے اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی میں گرا دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈھٹائی دیکھو، وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو، چپ کر کے بیٹھ جاؤ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…