پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چودھری سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

datetime 3  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) سابق وفاقی وزیر وپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری کی اپنے بھائی فیصل چودھری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ۔منظر عام پر آنے والی مبینہ آڈیو لیک میں فواد چودھری اپنے بھائی فیصل چودھری سے بات کر رہے ہیں،

جس میں ججز اور وکیل سے متعلق بات چیت کی گئی۔مبینہ آڈیو میں بظاہر فواد چودھری لگنے والا شخص اپنے بھائی (فیصل چودھری )سے کہتے ہیں کہ اچھا !میں نے کہا کہ سی جے (چیف جسٹس) لاہور کہہ رہا ہے کہ میری کوئی جنرل بات کرائیں بندیال کے ساتھ۔انہوں نے اپنے بھائی سے مزید کہا کہ دوسرا اپنا، مظاہر کے ساتھ ڈار صاحب کے ذریعے، ان کو زرا مل لیں، ان سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟۔فواد چودھری نے فیصل چودھری ایڈووکیٹ سے کہا کہ میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوا کر اسے سزا دلوائیں تاکہ ان پر پریشر تو آئے۔جس پر فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے کہا کہ میں صبح کرلیتا ہوں، فواد چودھری نے کہا کہ صبح ان سے پوچھ کر مجھے بتانا، جس پر فیصل چودھری نے کہا کہ ٹھیک ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنے نام سے زیرگردش غیر مصدقہ آڈیو سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور جعلی آڈیو مارکیٹ میں لانچ کردی گئی۔فواد چوہدری کی جانب سے آڈیو کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے کبھی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی انہیں جسٹس مظاہر کی مدد کرنے کا کہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…