پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

برطانیہ کی مثالیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے، جج کے عمران خان کا نام لیے بغیر ریمارکس

datetime 3  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی گزشتہ دنوں جوڈیشل کمپلیکس آمد کا ذکر ہوا۔کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے عمران خان کا نام لیے بغیر ریمارکس دئیے کہ اس دن آئے تھے

اور ساتھ ڈھائی ہزار بندہ بھی کمرہ عدالت میں لے آئے، نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے، عدالتی پیشی کے دوران عدالت کا احترام نہیں کیاگیا تھا، اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لے آتے ہیں، ایک سال کی پیشی پر آئے تھے اور اپنے ساتھ دو سال کی پیشیاں کرکے چلے گئے۔اے ٹی سی کے جج نے کہاکہ اب ایک سال مزید مجھے عدالتی سماعتوں میں مصروف رکھیں گے، میرے پاس اس معاملے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے باعث عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہوا تھا۔عمران خان گزشتہ دنوں جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جب کہ اس دوران بعض کارکنان کی جانب سے توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…