ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی سی بی کا200ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ملازمین مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ پی سی بی نے اخراجات میں کمی کیساتھ ساتھ 900ملازمین میں سے 200کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا کو بتایا کہ پی سی بی نے اخراجات میں کمی کرنے اور ملازمین کی تعداد کم کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔انہوں نے کہاکہانٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کوکرکٹ افیئرز ڈیپارٹمنٹ میں ضم کردیا جائے گا ۔سابق ٹیسٹ کیپٹن انتخاب عالم ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر جبکہ ذاکر خان انٹر نیشنل کرکٹ امور کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق عثمان واہلہ اور علی ضیاء کو بطور جنرل منیجرز کرکٹ افیئرز کی نئی ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں ۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ تقریباً 200پی سی بی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ 28کھلاڑیوں کو حالیہ نیا سینٹرل کنٹریکٹ دیاگیا ۔ان کرکٹرز کی تنخواہوں میں معقول اضافہ اور دیگر مراعات بھی دی گئیں۔
شہر یار خان نے کہاکہ دسمبر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے سے بورڈ کو 80سے 90ملین ڈالر کا خسارہ اٹھانا پڑا ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تقریباً 9سو ملازمین ہیں جن میں سے بیشتر بورڈ ہیڈکوارٹر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بھاری مشاہیر پر کام کررہے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…