جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پہلے ہی کہہ رہا تھا یہ چور ڈالر 300 روپے پرلے کر جائیں گے،شیخ رشید

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا یہ چور ڈالر کو 300 روپے پر لے کر جائیں گے،آصف زرداری، شہباز شریف، نوازشریف کے اکاؤنٹس اور پیسے باہر ہیں، ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس اور غیر ملکی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔جمعرات کو روپے کے قدر میں کمی اور ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کے پاس اکانومسٹ ہیں نہ ہی لاء ایکسپرٹ ہیں، پورٹس پر 10 ہزار کنٹینرز کھڑے ہیں، کوئی ان کو بچانے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، اگر حالات زیادہ بگڑ گئے تو ملک کو کون سنبھالے گا؟، طاقت عوام سے ٹکرائے گی تو پاش پاش ہو جائے گی۔سابق وزیر نے کہاکہ آصف زرداری، شہباز شریف، نوازشریف کے اکاؤنٹس اور پیسے باہر ہیں، ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس اور غیر ملکی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…