بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کراچی سے لاپتہ 12 سالہ بچی نے لاہور پہنچ کر شادی کرلی

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے ایک اور کم عمر لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس نے لاہور پہنچ کر وہاں کے رہائشی نوجوان سے شادی کرلی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ 13 فروری کو الفلاح سوسائٹی کے رہائشی شیخ محمد عبداللہ نے شاہ فیصل کالونی تھانے پہنچ کر بتایا کہ جب وہ سو کر اٹھا تو اس کی 12 سالہ بچی، جس کا نام حبیبہ ہے، گھر پر موجود نہیں تھی۔

عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ کو ایک نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں ایک خاتون نے نام بتائے بغیر پیغام دیا ہے کہ میری بیٹی راولپنڈی آرہی ہے اور وہ اس کی شادی اپنے بیٹے سے کروا دے گی۔بعدازاں لاپتہ بچی کے والد کے گھر پر ایک پارسل آیا جس میں نکاح نامہ تھا، اس نکاح نامے کے مطابق حبیبہ نے عبداللہ اشفاق نامی شخص سے 15 فروری کو لاہور میں نکاح کرلیا، اس نکاح نامہ کے ساتھ حبیبہ کا بیان حلفی بھی تھا جس میں اس نے اقرار کیا کہ اس کی عمر 18 سال ہے اور اس نے اپنی مرضی سے عبداللہ اشفاق سے شادی کی ہے۔دوسری جانب  حبیبہ کی والدہ ریماں نے بتایا کہ اس کی بیٹی کی عمر 12 سے 13 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حبیبہ کو فیس بک استعمال کرنے کا بہت شوق تھا لیکن غربت کی وجہ سے وہ اسے موبائل خرید کر نہیں دے سکتی تھی اور یہ ہی وجہ تھی کہ حبیبہ رات کے اوقات میں گھر میں موجود موبائل استعمال کرتی تھی۔ریماں کے مطابق حبیبہ رات گئے فیس بک استعمال کرتی اور اسی دوران مبینہ طور پر اس کی لڑکے سے دوستی ہوئی۔تھانہ شاہ فیصل کالونی کے اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر (ایس آئی او) عبدالمجید نے  بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حبیبہ کی عمر 18 سال سے کم ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچی کی بازیابی کیلئے پولیس ٹیم کو لاہور جانا ہے اور لاہور روانگی کی اجازت کیئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…