لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپرلیگ کےلئے برانڈ ایمبیسیڈر کی ذمہ داریاں نبھانے والے ماضی کے مایہ ناز کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیض راجہ نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے جو اعتماد کیا ہے اس پر ہر ممکن پورا اترنے کی کاوشیں کی جائیں گی ،پی ایس ایل میں دنیا بھر کے کرکٹ ستاروں کے شامل ہونے سے پاکستان کا نام روشن ہو گا اور اس لیگ سے پاکستان کی کرکٹ میں انقلاب آئے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی سی بی سے بطور برانڈ ایمبیسیڈر معاہدے کے بعد پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔وسیم اکرم نے کہا کہ حالیہ کچھ ماہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھیل میں نکھار پیدا ہوا ہے ۔ پی ایس ایل کھیلنے کے بعد قومی ٹیم کومزید بہتر اور منجھے ہوئے کھلاڑی ملیں گے ۔انہوںنے کہا کہ انڈین پریمیر لیگ کو شروع ہوئے کئی سال ہوگئے ہیں اور اس کے انعقاد سے بھارتی کھلاڑیوں کو کافی فائدہ ہوا ہے ۔ اسی طرز پر پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی یقینا