جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب اور کے پی میں انتخابات ، فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے پانچوں ججوں نے ہمارے مقف کو تسلیم کیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری

نے کہا کہ فیصلہ آئین کی فتح ہے اور یہ ایک متفقہ فیصلہ ہی ہے، ہمارے مقف کو پانچوں ججوں نے تسلیم کیا ہے، ہماری نظر میں یہ ججمنٹ پانچ صفر سے ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن کا اعلان صدر کریں گے اور کے پی میں گورنر الیکشن کا اعلان کریں گے، عدالت نے وفاق کو سکیورٹی اور تمام وسائل فراہم کرنے کا پابند کیا ہے، عدالت نے کہا کہ سب کچھ 90 دن میں ہونا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایگزیکٹو اتھارٹی پر لازم ہے کہ ججز کا اکثریتی فیصلہ مانیں، سب عدالت کے فیصلے کے پابند ہیں، اس میں اب کوئی ابہام نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، یہ بہت بڑی فتح ہے، آج آئین اور قانون جیتا ہے، قوم کو عدالت نے میسج دیا ہے، 90 دن میں الیکشن کمشنر پنجاب کے الیکشن کی تاریخ صدر کے ساتھ طے کرے اور کے پی کا گورنر 90 دن میں تاریخ دے، یہ عمران خان کی فتح ہے، پنجاب اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جارہی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…