انقرہ (این این آئی) 6فروری کو ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے سے21روز بعد ملبے تلے سے ایک گھوڑے کو معجزانہ طور پر زندہ صحیح سلامت نکال لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یوکرین کے وزیر داخلہ اینٹون گیراشینکو نے ترکیہ کے ایک بزنس میں کی ویڈیو کو ری شیئر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترکیہ کے شہر ادیامن میں ایک عمارت کے ملبہ کی صفائی کے دوران، ریسکیو اہلکاروں کو معجزانہ طور ایک گھوڑا مل گیا، جسے باحفاظت نکال لیا گیا۔واضح رہے کہ ادیامن ترکیہ کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں 6فروری کی صبح قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جس کے باعث اموات کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ گزشتہ پیر ایک بار پھر مشرقی ترکیہ میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ترکی زلزلے کے 21دن بعد گھوڑے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے وفاقی وزیر کا اہم اعلان
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دیدی
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا
-
گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینے کی منظوری دیدی
-
اسلام آباد میں ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ، امریکی وفد کی قیادت کون کرے گا؟ بڑی خبر سامنے آگئی



















































