پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے ڈالرز ذخائر میں اضافے کا امکان ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے امداد کا اعلان

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزارت اقتصادی امور میں وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر یونگ یی نے گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے بھاری امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکریٹری اقتصادی امور ڈٓکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹڑ یونگ نے

پاکستان کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔5ملین ڈالرز کی گرانٹ جاپان کے فنڈ برائے خوشحال اور لچکدار ایشیااور پیسفک کے زیر انتظام اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ہنگامی سیلاب سے متعلق امدادی منصوبے( اضافی فنانسنگ )کے لیے دی گئی ہے۔ اضافی فنانسنگ خاص طور پربنیادی فصلوں کی کاشت کے لیے موسمیاتی لچکدار بیجوں کی فوری فراہمی اور گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خواتین کی زیرِ قیادت ذریعہ معاش میںمدد کے لئے استعمال کی جائے گی تاکہ اصل پراجیکٹ کے دائرہ کار کو بڑھایا جاسکے۔ اے ڈی بی کے جاپان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تاکاہیرو یاسوئی نے بھی یہ تقریب دیکھی۔واضح رہے کہ جاپان اے ڈی بی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈرز میں سے ایک ہے اور پاکستان کو درپیش اہم اقتصادی ترقیاتی منصوبوں اور قدرتی آفات کے چیلنجز کے لیے دو طرفہ تعاون فراہم کرتا رہا ہے۔سیکرٹری اقتصادی امور نے حکومت جاپان کی اضافی مالی امداد پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی مضبوط ترقیاتی تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔اسی تقریب میں حکومت بلوچستان اور اے ڈی بی کے درمیان گرانٹ پروجیکٹ کے معاہدے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ساتھ آوٹ پٹ ایگریمنٹ پر بھی دستخط کیے گئے۔ چین، پاکستان اور جنوبی کوریا کے لیے اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی جو اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری جاری رکھے گا،

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 9واں جائزہ اگلے چند دنوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے،پاکستان پروگرام میں طے شدہ اصلاحات کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اے ڈی بی کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اے ڈی بی کی دیرینہ وابستگی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے 2022 کے سیلاب کے تناظر میں اے ڈی بی کی فراخدلانہ مدد کی تعریف کی، اس میں ہنگامی امدادی گرانٹ، آفات کے بعد کی ضروریات کا اندازہ اور جنیوا میں کلائمیٹ ریزیلیئنس کانفرنس کے دوران کئے گئے وعدے شامل تھے۔وزیراعظم نے پاکستان کے اہم اقتصادی شعبوں بالخصوص ٹرانسپورٹ، توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور سماجی شعبے میں اے ڈی بی کی سرمایہ کاری کو سراہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے ڈی بی ملک کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری جاری رکھے گا۔وفد کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 9واں جائزہ اگلے چند دنوں میں متوقع ہے جو کہ عملے کی سطح کے معاہدے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پروگرام میں طے شدہ اصلاحات کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے میں حکومت کی کوششوں پر اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اے ڈی بی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…