پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

علی ظفر نے ملک کی معیشت بہتر بنانے کیلئے حکومت کو بڑا مشورہ دے ڈالا

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کی معیشت کے بہتر بنانے کے لیے حکومت کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور وہ پاکستان سمیت عالمی مسائل پر بھی تبصرے کر کے ہر شعبے کی بہتری کی کوشش میں

اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ ا پنے ایک ٹویٹ میں علی ظفر نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ اْنہوں نے حکومت کی پاکستان کے سیاحتی شعبے پر توجہ دلاتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان کو سیاحت کی شعبے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ صرف اسی ایک شعبے سے ہی ملک کے لیے کافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے شمالی علاقے بہت حیرت انگیز ہیں۔ اْنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمالی علاقوں کے علاوہ گوادر پر بھی دبئی کی طرح بیلٹ تیار کریں ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے سوال کیاکہ اگر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یہ کام کر سکتے ہیں، تو پاکستان کیوں نہیں کر سکتا۔ ٹوئٹر صارفین نے علی ظفر کے اس مشورے کو خوب سراہتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا ۔ علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ جو ملک کے لیے اچھا ہے وہ کرنا چاہیے۔ ملک معاشی خوشحالی پر ہی کام کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…