پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج، مسلح افراد سمیت 25 گرفتار

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا اور ہجوم سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سمیت متعددافراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ منصوبے کے تحت

جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کررہے تھے، ہجوم کو نقصان کے لیے اکسایا اور توڑ پھوڑ پر آمادہ کیاگیا، جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے حکمت عملی سے ہائی کورٹ میں ایسے کسی ممکنہ اقدام کو روکا۔پولیس کے مطابق 25 افراد گرفتار کر لیے ہیں اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، مزید گرفتاریوں کے لیے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 4 کیسز کی آج اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں سماعت تھی۔الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عمران خان کی اے ٹی سی میں ضمانت منظور ہوئی جبکہ بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت کنفرم ہوئی۔توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…