جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکی شہری پر ملازمہ سے بد اخلاقی کا الزام درست ثابت نہیں ہوا

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہور (نیوز ڈیسک )ڈ یفنس ہا و¿سنگ اتھا رٹی کے وائے بلاک میں غیر ملکی شخص پر ملازمہ سے بد اخلاقی کا الزام درست ثابت نہیں ہوا اور لڑکی نے معاملہ کو محض غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا، اس حوالے سے تھانہ ڈیفنس اے کی جانب سے ارسال کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ رضیہ بی بی دختر شاہ نواز نے درخواست دی تھی کہ میں نے ایک غیر ملکی شین ون نامی شخص کے ہاں ملازمت کی تھی جس نے مجھے بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے دونوں فریقین کو آمنے سامنے بٹھا کر تفتیش کی جبکہ خاتون نے اس بارے میں اعلیٰ پولیس افسران کو بھی درخواستیں دیں۔رضیہ بی بی نے تھانہ ڈیفنس میں ایک اشٹام پیش کیا جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ میں نے کسی کے ایماءپر غیر ملکی شخص شین ون پر الزام عائد کیا تھا اس نے مجھے کسی قسم کی بد اخلاقی کا نشانہ نہیں بنایا اور اس غیر ملکی سے صلح ہو گئی ہے۔دوسری جانب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس خاندان کی ایک عورت نے لیسکو کے ایک ایس ڈی او پر بھی دست درازی کا الزام عائد کیا تھا جو درست ثابت نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…