پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین کو گوادر میں43سالہ لیز پر809 ہیکٹر زمین دے دی گئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین نے پاکستان سے گوادر میں 43 سال کی لیز پر 809 ہیکٹر زمین حاصل کرلی۔برطانوی دفاعی جریدے ’آئی ایچ ایس ‘کی رپورٹ کے مطابق گوادر بندر گاہ پر پہلے فری اقتصادی زون کی تعمیر کے لئے چین نے پاکستان سے 43 سال کے لئے 809 ہیکٹر(1999ایکڑز) زمین لیز پر حاصل کرلی ہے۔پورٹ اتھارٹی کے مطابق فری اکنامک زون کے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی پروسیسنگ زون کی تعمیر پر 3ارب65کروڑ روپے سے زائد(35ملین ڈالر) کی لاگت آئے گی۔جریدے نے چینی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے جون میں 607 ہیکٹر زمین حاصل کی اور 202 ہیکٹرجلد ہی حاصل کرلی جائے گی۔ تمام زمین پاکستان بحریہ اور بلوچستان میں کنٹینر ڈپو سے حاصل کی گئی ہیں۔جریدے نے پاکستان کے اعلیٰ معاشی حکام کے مقامی میڈیا کو دیئے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاہے کہ گوادر پر اپنے پہلے فری اکنامک زون کی تعمیر کی ضرورت کو مکمل کرنے لئے چین کومزید پانچ سو ایکڑز زمین جلد لیز پر دے دی جائے گی۔اس طرح چینی کمپنیوں کومجموعی طور پر 25سو ایکڑ زمین لیز پردی جائے گی۔رواں برس اپریل میں چین نے چالیس سال کی مدت تک پاکستان کی گوادر پورٹ پر کام کرنے کے حقوق حاصل کئے۔ یہ بندرگاہ چین کو خلیجی ممالک تک رسائی دے گی۔بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان 46ارب ڈالر کے اکنامک کوریڈور منصوبے میں سے 82ارب روپے گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر استعمال کیے جائیں گے۔دنیا کے تیل کی تقریباً 20 فیصدگزرگاہ گوادر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…