کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے گردشی قرضے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، پی ایس او کو 743 ارب روپے کے گردشی قرضے کا سامنا ہے جس پر کمپنی نے قومی ایئر لائنز کو فیول فراہم نہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کے سرکلر ڈیٹ میں گزشتہ دو ماہ میں 130 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ ایک ارب روپے یومیہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی پی ایس او کی 486 ارب روپے کی نادہندہ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس نے پی ایس او کو 147 ارب روپے تیل کا بل نہیں دیا، حبکو ، کیپکو پاور کمپنیز بھی 30 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ذمے پی ایس او کے 25 ارب روپے بقایا جات ہیں، روپے کی قدر کم ہونے سے پی ایس او کے قرضوں میں 43 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
پی ایس او کو ریکارڈ گردشی قرضوں کا سامنا، پی آئی اے کو فیول فراہم نہ کرنے کی دھمکی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ملیحہ سحر کا اپنے شوہر پر جسمانی و نفسیاتی تشدد کا ا...
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
علی امین گنڈا پورلانگ مارچ چھوڑ کر کیوں چلے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
سستا گھر لینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، نیشنل ہاؤسنگ پالیسی نافذ
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوگیا، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، لیکن کیا ہو سکتا ہے؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی
-
اسلام آباد: نواب آف بہاولپور کے گھر چوری کی بڑی واردات
-
اسلام آباد، راولپنڈی کے کن علاقوں میں بجلی کئی گھنٹے غائب رہے گی؟ تفصیل سامنے آ گئی
-
قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا
-
زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا



















































