ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر)باجوہ کا ہی ہاتھ تھا، رانا ثناء اللہ

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر)باجوہ کا ہی ہاتھ تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سرگودھا جلسے میں مجھے تصویروں کا نہیں پتا اور یہ کوئی ڈیل کا حصہ نہیں، جنرل (ر)باجوہ کی

کسی سے کیا ڈیل ہونی ہے، جن سے ڈیل تھی وہ بھی اب ان کے خلاف صبح شام بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر)باجوہ کا ہی ہاتھ تھا، پی ٹی آئی والے یہ بات کیوں نہیں کرتے، ہر برائی ان کے ذمے لگاتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ (ن)لیگ کا جو موقف ہے ان میں جو 5صاحبان ہیں ان میں 2فوج کے ریٹائرڈ جنرلز باجوہ اور فیض حمید ہیں، دو عدلیہ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کھوسہ ہیں جب کہ پانچویں بینیفشری عمران خان ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سرگودھا جلسے میں اگر کوئی تصویر نظر نہیں تو وہ الگ ہے مگر ہر مرتبہ کوئی نام رہ بھی سکتا ہے، مریم نواز نے متعدد بار ڈٹ کر باجوہ کا نام لیا، اس وقت بھی لیا جب وہ آرمی چیف تھے، پی ٹی آئی والے تو آج نام لے رہے ہیں، یہ پہلے ان کو ایکسٹینشن دینے کو بھی تیار تھے۔  رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر)باجوہ کا ہی ہاتھ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…