جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

برانڈ سے پہلے انسان بنیں، رمیز راجا کا شعیب اختر کی تنقید پر جواب

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں رمیز راجا کو شعیب اختر کا ایک کلپ دکھایا گیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ میں زیادہ رمیز راجا سے ملتا جلتا نہیں ہوں لیکن جو لوگوں سے ان کے

بارے میں سنا ہے کہ بہت سے لوگ ان سے خوش نہیں تھے۔شعیب اختر کہتے ہیں کہ رمیز راجا سے نا ہی لوگ کرکٹ بورڈ کے اندر خوش تھے نا آگے پیچھے، جو مجھے اطلاع ملی ہے، وہ پی سی بی چیئرمین بے نقاب ہونے کے لیے بنے تھے، یہ کافی افسوس کی بات تھی، مجھے ان سے متعلق لوگوں کا ردعمل ٹھیک نہیں ملا۔رمیز راجا نے کلپ دیکھنے کے بعد مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اس کا کیا جواب دوں آپ کو؟ کئی لوگوں کو غلط فہمی ہوتی ہے، یہ لوگ غلط فہمی کے سپر اسٹار ہیں، ان کی کامران اکمل اور شاہد آفریدی کے ساتھ بھی ہوئی تھی، یہ جو برانڈ برانڈ کرتے ہیں، برانڈ بننے سے پہلے انسان بنیں، انسان بنیں گے تو برانڈ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کی سطح پر نیچے جانے کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہمارے چند سابق کھلاڑی وہ اس طرح کی باتوں سے ہمارے کرکٹ کے برانڈ کو نیچے گراتے ہیں۔سابق چیئرمین نے کہا کہ یہ ہمارے پڑوسی ملک میں کبھی نہیں ہوگا کہ سنیل گواسکر، راہول ڈریوڈ کی پتلون اتار رہے ہیں یا سچن ٹنڈولکر، گنگولی کی پتلون اتار رہے ہیں، یہ پاکستان میں کلچر بن چکا ہے کہ جس کا جو کام ہے اسے کرنے نا دیا جائے اور خوامخواہ میں ان پر انگلیاں اٹھائی جائیں۔رمیز راجا نے کہا کہ دور رہ کر ہر کوئی تنقید کر سکتا ہے لیکن اس گند میں معاملات کو ٹھیک کرنے کوئی نہیں آتا تاہم شعیب اختر نے اسی انٹرویو میں کہا کہ میں اگر چیئرمین ہوتا تو لڑکوں کو آسٹریلیا میں آزادی دیتا کہ ساڑھے 7 کے بعد جاؤ اور کلچر میں اِن ہوجاؤ۔رمیز راجا نے اس پر ردعمل دیا اور کہا کہ پہلے چیئرمین بننے کے لیے انہیں کم از کم بی اے کرنا پڑیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…