منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

ایک اور کمپنی کاکار پلانٹ بند کرنے کا اعلان

datetime 25  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)سازگار انجینئرنگ لمیٹڈ نے 27 فروری سے 4 مارچ کے دوران کاروں کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سازگار انجینئرنگ نے پلانٹ بند کرنے کی وجہ حکومت کی جانب سے پارٹس اور ایسیسریز کی درآمدات کو کم کرنے کے سخت

اقدامات کے سبب سپلائی چین متاثر ہونے کو قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی اسٹاک فائلنگ میں بتایا کہ رکشہ کا پلانٹ بحال رہے گا۔رواں مال سال کے ابتدائی 7 مہینوں سازگار انجینئرنگ بایک اور ہول کے 933 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران صرف 56 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے کے دوران 5 ہزار 871 رکشہ فروخت ہوئے، یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 30 فیصد کمی ہے، مالی سالی 2022 کے ابتدائی 7 ماہ میں 8 ہزار 388 رکشہ فروخت ہوئے تھے۔خیال رہے کہ انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ناموافق معاشی صورتحال کے سبب طلب میں کمی اور خام مال کی قلت کی وجہ سے چوتھی بار یکم فروری سے 14 فروری تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔آٹو وینڈر ایگری آٹو انڈسٹری لمیٹڈ (اے آئی ایل) نے بھی فروری کے مہینے جزوی بندش کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ آٹو مینوفیکچرز کی جانب سے پارٹس کی کم طلب کو قرار دیا تھا۔اسی طرح پاک سوزوکی موٹر کمپنی (لمیٹڈ) نے بھی 2 سے 6 جنوری تک اپنی پیداواری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…