بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے شوہر پر ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی ) نواز الدین کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان سے بچے چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر اداکار نوازالدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے، عالیہ کا کہنا ہے کہ انہوں

نے شوہر کے خلاف جسمانی زیادتی کا مقدمہ تمام ثبوتوں کے ساتھ درج کروایا ہے۔عالیہ صدیقی نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی پر بچوں کو چھیننے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں روتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ میرا شوہر جیسا دکھائی دیتا ہے وہ ویسا نہیں وہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مجھ سے بچے چھیننے کی کوشش کر رہا ہے ، اس کا بچوں کی پرورش میں کوئی کردار نہیں، وہ تو یہ بھی نہیں جانتا کہ باپ ہونا کیا ہوتا ہے۔عالیہ صدیقی نے انکشاف کیا کہ نوازالدین صدیقی نے بیٹی شوری اور بیٹا یانی کی کسٹڈی کیلئے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔عالیہ کا کہنا تھا کہ نواز اپنی طاقت کا غلط استعمال کر کے ایک ماں سے اس کے بچے چھیننا چاہتا ہے مگر میں اسے بچے ہر گز نہیں دوں گی میں مشکل حالات سے گزر رہی ہوں میرے پاس پیسے نہیں ہیں مگر بچوں کی میں نے اکیلے پرورش کی ہے آگے پال لوں گی۔یاد رہے کہ بمبئی ہائی کورٹ نے نواز الدین اور اہلیہ عالیہ صدیقی کو بچوں کا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ اداکار نے عالیہ کو اپنی اہلیہ ماننے سے انکار کر رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…