اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ڈالرز لاؤ، حج قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل کرو، نئی حج پالیسی میں ڈالرز لانے والوں کو خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ

datetime 24  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کرانے والوں کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا،22 ہزار 4 سو سے زائد عازمین ڈالرز جمع کرانے پر حج قرعہ اندازی کے بغیر حج کریں گے،ڈالر بحران حج پر بھی اثر انداز ہو گیا،

ڈالرز لانے والوں کو خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈالرز لاؤ حج قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہو جاؤ، مجوزہ حج پالیسی 2023ء کے اہم نکات سامنے آگئے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کا 25 فیصد کوٹہ سپانسر شپ سکیم کے تحت ڈالر دینے والوں کیلئے مختص ہو گا، پاکستانی روپے میں حج اخراجات جمع کرانے والے افراد کو قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہو گا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج اخراجات بیرون ملک سے بھیجے گئے ڈالرز سے جمع کرائے جاسکیں گے، وزارت خزانہ نے حج اخراجات کیلئے ڈالرز کے انتظام سے معذرت کر لی تھی، ڈالرز کی قلت کے سبب حکومت نے 40 کے بجائے 50 فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق ڈالرز کی قلت کے سبب سرکاری سکیم کا مزید حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دیا جا سکتا ہے، سرکاری سکیم کے تحت فی کس حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تک جا پہنچے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…