پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

شعیب اختر چیئرمین پی سی بی بننے کیلئے پرعزم ، اپنے ملک کیلئے 50سپر سٹارز سامنے لانا چاہتا ہوں

datetime 24  فروری‬‮  2023 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں قومی ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو میچ کے بعد پریزینٹیشن میں اچھے سے بات کرسکے۔ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بات چیت کرنے کی صلاحیت پر

بات کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت معروف کرکٹرز نے شعیب اختر کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننا چاہتا ہوں تاکہ پاکستان کیلیے سپر سٹارز متعارف کرا سکوں، میں اپنے ملک کیلیے 50 سپر سٹارز سامنے لانا چاہتا ہوں، پھر ان کی تعداد 100، 200 اور 2 ہزار تک لے جانے کی خواہش ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان اور شاہد آفریدی کی طرح کا سپر اسٹار نہیں ہے، جس کی دنیا تعریف کرتی ہو، اس لیے کیونکہ ہمارے لڑکوں کو بات نہیں کرنا آتی جس کے باعث وہ لوگوں سے جْڑ نہیں پاتے۔انہوں نے کہا کہ آج کل صرف ٹیلنٹ سے کام نہیں چلتا، میڈیا بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے، کرکٹ ایک جاب ہے اور میڈیا ایک الگ جاب ہے، اگر آپ بول ہی نہیں سکتے تو اپنی پرفارمنس ٹی وی پر کیسے بیان کریں گے؟شعیب اختر نے کہا کہ میں کھلے عام کہتا ہوں کہ ابھی بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں ہے کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا نہیں بول سکتا، کیوں ابھی تک صرف میں، آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں؟سابق کرکٹر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کامران اکمل، اظہر علی اور شاہد آفریدی نے بھی تبصرہ کیا اور اس بیان کو غلط قرار دیا۔ایک شو کے دوران جب شاہد آفریدی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا ‘کرکٹ کی انگلش اتنی مشکل نہیں ہے، آنی چاہیے اچھی بات ہے، اس کیلئے آکسفورڈ نہیں جانا پڑتا لیکن یہ مطلب نہیں کہ نہیں آتی تو آپ کسی کھاتے میں نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…