سکھر۔۔۔۔سینٹرل جیل ون سکھر میں پھانسی کا منتظر قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ قیدی نظام الدین جیکب ا باد کا رہائشی تھا۔ جسے1997 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیکب ا با دکی عدالت نے ملزم کو 2004 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی، تاہم قیدی کا بلیک وارنٹ تاحال جاری نہیں ہوا تھا۔















































