ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کو خط، وزیراعظم کا صدر کو غیر آئینی کاموں سے باز رہنے کا مشورہ

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو الیکشن کمیشن کا خط غیر آئینی ہے، صدر غیر آئینی کاموں سے باز رہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سیاسی صورتِ حال پر اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنما، اتحادی جماعتوں کے رہنما اور حکومتی قانونی ٹیم

بھی شریک ہوئی۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رہنمائوں کو صدر کو خط لکھنے پر اعتماد میں لیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی خود کو ن لیگ سے متعلق کیسز سے الگ کر لیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی برائے نام جیل بھرو تحریک ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو رد کر دیا ہے، عوام تحریکِ انصاف کے یوٹرنز کو جان چکے ہیں، حکومت عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا حکومت اس پر عمل کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو الیکشن کمیشن کا خط غیر آئینی ہے، صدر غیر آئینی کاموں سے باز رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…