ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

بارکھان واقعہ، مغوی خاتون گراں ناز، بیٹی اور 4 بیٹوں کو بازیاب کرالیا گیا

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دکی( آن لائن ) پولیس اور لیویز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خان محمد مری کی اہلیہ مغوی گراں ناز کو بیٹی اور بیٹوں سمیت بازیاب کرا لیا۔ ذرائع کے مطابق مغوی خاتون گراں ناز، اس کی بیٹی اور بیٹوں کو کوہلو سے بازیاب کروایا گیا۔

لیویز اور پولیس ذرائع کے مطابق مغویوں کو کمشنر ڑوب ڈویژن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دکی،کوہلو،بارکھان میں پولیس کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں، جس کے بعد بازایاب افراد کو قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔ کوہلو میں ابتدائی چھاپے میں خان محمد کی اہلیہ ، بیٹی اور بیٹے کو بازیاب کرایا گیا جب کہ دیگر مغوی بچے ،عبدالغفار،عبدالستار بھی بعد ازاں بازیاب کرا لیے گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ایک مغوی بچے کو دکی جب کہ 2 بچوں کو بارکھان ڈیرہ بگٹی بارڈر کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر بازیاب کرایا گیا۔ اغوا کاروں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کی کوشش نہیں کی اور آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے تمام 6 افراد سرکار کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق گراں ناز اور ان کے بچوں کو میڈیا کے سامنے لاکر تمام تفصیلات دی جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…