اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزراء کے کابینہ اجلاس میں دیر سے آنے پر شدید برہم ہو گئے، انہوں نے کابینہ کے شرکاء کے وقت پر نہ آنے پر ناراضی کا اظہار کیا، انہوں نے بروقت شرکت کی تلقین کی اور کہا کہ وقت کا خاص خیال رکھا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہے،جلد ہی آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے،قوم کی نظریں مخلوط حکومت پر ہیں،مشکلات سے نکلنے کے لیے سیاسی حکومت اور اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا، قوم کڑے امتحان اور چیلنج سے گزر رہی ہے اس لیے ہم سب کو مل کر کفایت شعاری کرنی چاہیے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں