اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مسجدالحرام میں دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم نصب، جدید سسٹم پر سینکڑوں انجیئنرز اور تکنیکی ماہرین تعینات کر دیے گئے

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا اور معیاری ساؤنڈ سسٹم نصب ہے۔ یہاں 7500 لاؤڈ سپیکرز ہیں ان کے ذریعے حرم شریف کی تمام منزلوں، صحنوں، دالانوں اور آس پاس کی سڑکوں تک پانچوں وقت کی اذان اور نماز کی گونج سنائی دیتی ہے۔

العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حرم شریف میں مینٹیننس اینڈ آپریشنل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر انجینیئر سعید العمری نے بتایا کہ مسجد الحرام کا ساؤنڈ سسٹم دنیا کا عظیم ترین اور معیاری ہے۔ یہ بے حد حساس ہے۔اردو نیوز کے مطابق یہاں کی ضرورت کے عین مطابق ہے۔ اس میں جدید ترین آلات سے کام لیا گیا ہے۔ اعلی معیار کے ماہرین کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ مسجد الحرام کے زائرین اذان اور نماز کے دوران تلاوت کی آواز بہت اچھے سے سنتے ہیں۔ انہیں آواز کی مٹھاس محسوس ہوتی ہے۔ مسجد الحرام میں صوتی نظام اعلی درجے کے یو پی ایس آلات کے ذریعے زائرین تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ بجلی جانے کی صورت میں زائرین کو اس کا احساس تک نہ ہو۔ العمری نے بتایا کہ 65 سے زیادہ انجینیئر، ٹیکنیشن ، انچارج اور آپریٹرز حرم شریف کا صوتی نظام چلا رہے ہیں۔ ٹیم کے اہلکار انٹرکام کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اذان کا وقت آنے سے قبل اس کی پوری تیاری کرتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اذان کی آواز میں کسی طرح کا کوئی خلل پیدا نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…