پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

موٹرویز پر داخلے کیلئے گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا

datetime 22  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)سانحہ کلرکہار پر آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے ملاقات کی،ملاقات میں وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ موٹرویز پرداخلے کیلئے مسافر بردار گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا جائے اور بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کسی

بھی گاڑی کی موٹرویز پر داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ کلرکہار پر آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کی وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے ملاقات ہوئی، آئی جی موٹروے پولیس نے کلرکہار بس سانحہ پر رپورٹ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق باراتیوں کی بس اسلام آباد سے لاہور کی طرف جاتے ہوئے موٹروے (M-2) کلرکہار سالٹ رینج کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، موٹروے پولیس اطلاع ملتے ہی دو منٹ کے اندر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ لوکل انتظامیہ بھی آدھے گھنٹے کے اندر جائے حادثہ پر موجود تھی۔ حادثے میں تین دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، اس المناک حادثے میں 14 افراد جاں بحق، 11 افراد شدید زخمی اور 31 افراد معمولی زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،حادثے کی خبر ملتے ہی ڈی آئی جی موٹروے ملک محمد یوسف جائے حادثہ پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے، رپورٹ میں مزیدبتایا گیا کہ حادثے کے زخمیوں کو موٹروے پولیس نے ایف ڈبلیو او، ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس کی ایمبولینسز میں فوری طور پر ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کیا اور متاثرہ بس کو مزید قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ ضلع پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ملاقات میں وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کو ہدایات جاری کیں کہ موٹرویز پرداخلے کے لیے مسافر بردار گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا جائے اور بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کسی بھی گاڑی کی موٹرویز پر داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

اس ضمن میں آئی جی موٹرویز چاروں صوبائی سیکرٹریز ٹرانسپورٹ کو اس اقدام کے بارے میں آگاہ کریں اور چاروں صوبائی سیکرٹریز ٹرانسپورٹ موٹر ویز پر داخلے سے قبل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد موٹرویز پر

مسافروں کو محفوظ سفر فراہم کرنا ہے جبکہ موٹروے پولیس موٹرویز پر محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ہدایت پر زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اس تمام واقعہ کی براہ راست نگرانی آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…