پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

شب برات کب ہو گی ؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد ( این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )ماہ شعبان المعظم1444ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس

پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سے سید مشاہد حسین خالدنے سرانجام دیے جبکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین،محکمہ سپارکوسے غلام مرتضی محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹرسردار سرفراز ٹیلی فون کے ذریعے رابطے میں تھے،اجلاس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے جو اراکین اور علما کرام شریک ہوئے جن میں مفتی محمد اقبال نعیمیعلامہ سجاد حسین نقویمفتی عبد السلام جلالیمولانا ابو بکر صدیق حنیف،محکمہ موسمیات سے راشد بلال و دیگرعلما کرام میں مولانا عابد اسرار،پیرسید عمر فاروق شاہ،مولانا بلال احمد گولڑوی شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزلاہور،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے جس میں زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے ممبران، فنی ماہرین اور دیگر علما کرام نے شرکت کی،مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہااور کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا،پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، بٹل، بہاولپور، ملتان، گلگت ودیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شعبان المعظم 1444ھ22 فروری2023 بروزبدھ کو ہوگی

۔رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شب برات 7 اور 8 مارچ کی درمیانی شب کو ہوگی۔ اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام ترقی وخوشحالی،

اتحادووحدت،مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اورترکی و شام میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت و بلندی و درجات کیلئے اور ہزاروں زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…