اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آڈیو لیکس، تمام بار کونسلز کا جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی سے متعلق راست اقدام کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں قانونی ٹیم نے مقف اپنایا کہ جسٹس اعجاز الاحسن نواز شریف کے خلاف مقدمے میں نگران جج رہے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف آڈیو لیک کا ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آچکا ہے، جسٹس مظاہر نقوی نے نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دئیے۔نجی ٹی وی کے مطابق قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ اس فہرست میں پاناما، پارٹی لیڈرشپ، پاک پتن الاٹمنٹ کیس، رمضان شوگرملز کے مقدمات شامل ہیں، دونوں ججز مسلم لیگ (ن)کے بارے میں متعصبانہ رویہ رکھتے ہیں۔قانونی ٹیم نے بتایا کہ متنازع جج متعلقہ مقدمے کی سماعت سے خود کو رضاکارانہ طور پرالگ کرلیتے ہیں، متاثرہ فریق کی درخواست پر بھی متنازع جج بینچ سے الگ کر دیے جانے کی روایت ہے۔خیال رہے کہ ملک کی بار کونسلز نے گزشتہ دنوں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج کے خلاف آئندہ ہفتے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…